اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایران کے بارے میں علاقلانہ فیصلہ کرنے میں امریکی صدر کی ناتوانی کی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ باراک اوباما امریکیوں کے نامعقول مطالبات کے سامنے ملت ایران کے جھکنے کو ہی مذاکرات میں کامیابی اور ایران کے ایٹمی معاملے کا حل سمجھتے ہیں جو ایک محال اور ناممکن بات ہے- ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ اگرایٹمی مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کے ذمہ دار اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خود امریکی صدر ہوں گے- ڈاکٹر لاریجانی نے اسی طرح پاکستان میں ایک امام بارگاہ ومسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں دسیوں نمازیوں کی شہادت اور عراق کے شہروں کرکوک، بغداد اور سامرا میں گزشتہ چند روز کے دوران دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ مسلمان عوام کے قتل عام کے واقعات پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ ان جرائم اور دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتی ہے- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے شام کے علاقے قنیطرہ میں صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں اسرائیلی فوج پر حزب اللہ لبنان کی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقے شبعا میں حزب اللہ لبنان کی شجاعانہ کارروائی ایک واضح و روشن پیغام کی حامل تھی کہ مشرق وسطی کا علاقہ دہشت گردی اور صیہونزم کے گٹھ جوڑ کی جولان گاہ نہیں ہے- انہوں نے عشرہ فجر کے آغاز کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے چھتیس سال قبل آج ہی کے دن یکم فروری انیس سو اناسی کو ایران آ کر ملت ایران کے انقلاب کو کامیابی کے مرحلے میں پہنچادیا اور بڑی ہوشیاری اور دانشمندی کےساتھ ملت کے سامنے سے تمام داخلی اور خارجی رکاوٹوں کو دور کردیا انہوں نے کہا کہ یہ وہ مرحلہ تھا جس کے بعد ایران کا اسلامی انقلاب گیارہ فروری انیس سو اناسی کو پوری طرح کامیابی سے ہمکنار ہوگیا-
.......
/169